لاہور ہائیکورٹ؛گرمیوں کی چھٹیوں میں مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا روسٹرجاری

Jun 27, 2025 | 18:23:PM
لاہور ہائیکورٹ؛گرمیوں کی چھٹیوں میں مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا روسٹرجاری
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں7 جولائی  سے موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز  ہوگا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کا ججز روسٹر جاری کردیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیا گیا ۔

موسم گرما کے پہلے ہفتے کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت21 ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،پہلے ہفتے کے دوران 7  ڈویژن اور21 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر ایک ،چیف جسٹس  عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل شامل، تمام نوعیت کے کیسز کریں گی،ڈویژن بنچ نمبر دو ،  جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس خالد اسحاق شامل ، سول کیسز سنیں گے۔

ڈویژن بنچ 3  میں شامل جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال فوجداری کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں شامل جسٹس  فیصل زمان خان اور جسٹس احسن رضا کاظمی دیوانی کیسز سنیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

ڈویژن بنچ5، جسٹس  شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین شامل، سول کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ 6، جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان شامل، سول کیسز سنیں گے ۔

ڈویژن بنچ7 ، جسٹس  فاروق حیدر اور جسٹس چوہدری سلطان محمود شامل ، فوجداری کیسز سنیں گے ۔ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس رسال حسن سید   صرف  سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے ، جسٹس محمد امجد رفیق سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے ،جسٹس ملک اویس خالد  پرنسپل سیٹ پر صرف سنگل بنچ کی حیثیت  سے سماعت کریں گے ،جسٹس حسن نواز مخدوم ، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس  صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر