ویمن نیٹ بال، پاکستان کی سعودیہ کیخلاف جیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے سعودی عرب کے خلاف 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر اور حلیمہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل چائینز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں:نیشنز کپ کی سلور میڈلسٹ پاکستان والی بال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
واضح رہے کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جنوبی کوریا میں کھیلی جارہی ہے۔
اس چیمپئن شپ میں شریک 11 ملکوں کی ٹیمز کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں جبکہ پاکستان کو گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 28 جون کو چائنیز تائپے، تیسرا میچ کوریا کے ساتھ 29 جون کو جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گا۔