افریقہ : سکول میں بھگدڑ ، 29 طالب علم ہلاک

Jun 27, 2025 | 09:49:AM
 افریقہ : سکول میں بھگدڑ ، 29 طالب علم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وسطی افریقہ کے ایک سکول میں بھگدڑ مچنے سے امتحان دینے والے 29 طالبعلم ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول میں بھگدڑ اُس وقت مچی جب سکول کے قریب ایک دھماکے کے آواز سنی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں ہوا تھا۔ دھماکے کی آواز اور دھوئیں سے سکول میں موجود 6 ہزار طالبعلموں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سب اِدھر اُدھر بھاگنے لگے خارجی دروازہ چھوٹا ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 29 بچے مارے گئے جبکہ 280 زخمی ہوگئے۔

 وسطی افریقہ کے صدر نے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:سیز فائر، ایران کو اربوں ڈالر امداد ملنے کا امکان