چرچ میں عبادت ،سعیدہ امتیاز نے خاموشی توڑ دی

Jun 27, 2023 | 17:49:PM
چرچ میں عبادت ،سعیدہ امتیاز نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں اپنی موت کی افواہوں کے باعث شہ سرخی میں جگہ بنانے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیازایک بار پھر تنازع میں گِھر گئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے گرجا گھر میں دعا مانگتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے دعائیہ الفاظ لکھے کہ"اللہ ان کی تمام خواہشات کو پورا کرے، آمین"۔اداکارہ کو متنازع تصویر شیر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ" اداکارہ مسلمان نہیں بلکہ عیسائی ہیں۔"

View this post on Instagram

A post shared by @saeedaimtiaz

بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلمان ہونے کے ناطے ان کے اس عمل کو شرک کے مترادف قرار دیا۔تاہم اب سعیدہ امتیاز نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی اور انسٹا اسٹوری کے ذریعے اس تصویر کی وضاحت پیش کردی۔

انہوں نے لکھا کہ "میں ایک مسلمان ہوں جو محبت اور امن پھیلانے پر یقین رکھتی ہے، ناکہ نسل پرستی پر، میں چرچ میں اپنے ایک مسیحی بھائی کے ساتھ گئی تھی بالکل ویسے ہی جس طرح وہ میرے ساتھ ہماری عبادت گاہ یعنی مسجد میں جاتا ہے اور عبادت کرتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے واا معروف یوٹیوبر ،ٹریفک حادثے میں چل بسا،وزیراعلی کا بھی اظہار افسوس