کشمیر پریمیئر لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد میں ہوگی

Jun 27, 2021 | 20:08:PM
 کشمیر پریمیئر لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد میں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کشمیر پریمیئر لیگ سے متعلق اہم خبر آگئی ہے ۔ٹو رنا منٹ کی کی ڈرافٹنگ کے لیے ٹیموں کے پک آرڈر کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان کی نگرانی میں فرنچائزز کا پک آرڈر ترتیب دیا گیا۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیموں کا پک آرڈر ترتیب دیا گیا۔تیمور خان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہوگی۔

ڈائریکٹر آپریشن تیمور خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد میں ہوگی۔اس پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں اور شا ئقین میں زبر دست جوش و خروش پا یا جا رہا ہے ۔

 پلاٹینیم کیٹگری پک آرڈر میں باغ سٹیلینز کا پہلا نمبر، ڈائمنڈ گیٹگری پک آرڈ میں مظفرآباد ٹائیگرز کا پہلا نمبر ہے. کیٹیگری پک میں راولاکوٹ ہاکس کا پہلا جبکہ کوٹلی لائنز کا دوسرا نمبر ہے. ایمرجنگ کیٹیگری پک میں کوٹلی لائنز کا پہلا جبکہ باغ سٹیلینز کا دوسرا نمبر ہے.  کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی.  کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جا ئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:یونس خان اورحسن علی کے درمیان تلخ کلامی کی نئی وجہ سا منے آگئی