والی بال کاوا چیمپئن شپ :پاکستان کی قازقستان کے خلاف تین صفر سے فتح

Jul 27, 2026 | 17:51:PM
والی بال کاوا چیمپئن شپ :پاکستان کی قازقستان کے خلاف تین صفر سے فتح
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پاکستانی ٹیم نے والی بال کاوا چیمپئن شپ کے میچ میں  قازقستان کو تین صفر کے سکور سے شکست دے دی ۔

پاکستانی ٹیم اب تک ایونٹ میں کھیلے گئے میچز کے دوران ناقابل شکست رہی ہے ، پاکستان 12 پوائنٹس کے ساتھ سکور بورڈ پر نمبر ون ہے،قازقستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستان سیمی فائنل کے لیے پہلے کوالیفائی کر چکا ہے، پاکستان کی پہلے سیٹ میں قازقستان کو  23-25 سے ہرایا،پاکستان نے دوسرا سیٹ 19-25 سے جیتا، تیسرے سیٹ میں  پاکستان نے قازقستان کو 21-25 سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے میچ میں تین صفر سے فتح سمیٹی۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے