عمان سے میچز: پاکستان کی انڈر 21 ہاکی ٹیم مسقط روانہ

Jul 27, 2026 | 11:48:AM
عمان سے میچز: پاکستان کی انڈر 21 ہاکی ٹیم مسقط روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے مسقط روانہ ہو گئی ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان انڈر 21 ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ اولمپیئن سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ 

پی ایچ ایف نے بتایا ہے کہ پاکستان انڈر 21 اور عمان کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا میچ یکم اگست، چوتھا ٹیسٹ 2 اگست جبکہ پانچواں ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی پیشکش کر دی