بابو سرٹاپ میں نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتا
کیپشن: اینکر پرسن شبانہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقبال سالک)بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل خیبر نیوز کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی ہیں۔
فیملی سیاحت کیلئے21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں اینکر شبانہ، ان کے شوہر لیاقت علی، اور بچے ایمل، ایمان سمیت دو دیگر شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کو بھی شامل کرلیا ہے تاکہ لاپتہ افراد کا جلد سراغ لگایا جا سکے۔
حکام کے مطابق علاقے میں سخت جغرافیائی حالات کے باوجود سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا