ملک میں پولیو کے3 نئے کیسز سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔
قومی ادارۂ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔
خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:نائیجیریا میں غذائی قلت سے 652 بچے ہلاک