مانسہرہ میں مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Jul 27, 2023 | 11:09:AM
 خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ نواحی علاقے پوٹھہ شاہ کوٹ میں آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 3 بچے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں سنگاؤ پہاڑ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پتھر لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ حادثے میں زخمی دو افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سنگاؤ گاوں سے ہے۔

مزید  پڑھیں:   ایبٹ آباد میں طوفانی بارش،ہسپتال زیرآب 

دوسری جانب لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکھ نہر کے قریب سنوکر کلب کی چھت گرنے کے باعث ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیوٹیم نے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کردی۔