کیسے جسٹیفائی کریں گے؟مریم نواز کا چیف جسٹس سے سوال

Jul 27, 2022 | 15:22:PM
 کیسے جسٹیفائی کریں گے؟مریم نواز کا چیف جسٹس سے سوال
کیپشن: مریم نواز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز  نے  سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے سوشل میڈیا پر سوال پوچھ لیا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کو جہاں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے تو وہیں وفاقی حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹیفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ 

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے، یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟ کیسے جسٹیفائی کریں گے۔