پا کستان کی 10سالہ ہانیہ نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا ٹا ئٹل جیت لیا

Jul 27, 2021 | 22:55:PM
پا کستان کی 10سالہ ہانیہ نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا ٹا ئٹل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی دس سالہ ہانیہ منہا س نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر۔14 ٹائٹل جیت لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلی بار کسی ایشین انڈر۔14 کا ٹائٹل جیتا ہے۔تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر۔14 کے فائنل میں ہانیہ منہاس کا مقابلہ تاجکستان کی انیسا سے ہوا۔ہانیہ نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ڈبل ایونٹ میں بھی ہانیہ منہاس تاجک کھلاڑی کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

یا د رہے کہ اس کامیابی کے بعد ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر ایک اور ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر