ایئر عربیہ کا فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں شروع کرنیکا اعلان

Jul 27, 2021 | 19:48:PM
ایئر عربیہ کا فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں شروع کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) ایئرعربیہ نے پاکستان کے دوشہروں فیصل آباد اور ملتان کیلئے10 اگست سے ہفتے میں دو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
 گلف بزنس اخبارکے مطابق ایئرعربیہ کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی سے ملتان کے لئے پروازیں پیر اور بدھ کے روز جبکہ فیصل آباد کے لئے پروازیں منگل اور جمعرات کے روز چلائی جائیں گی۔
ایئرعربیہ ابوظہبی نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے سفری ہدایات بھی شیئر کی ہیں جن کے مطابق مسافروں کوچیک ان کے وقت منفی کوڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کا اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو صرف منظور شدہ لیبارٹریوں سے پرواز کی روانگی سے 72 گھنٹے پہلے حاصل کیا گیا ہو۔
ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور خصوصی افراد کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا ؟ فیصلہ ہو گیا