فیصل قریشی کی خواہش ، اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ کام کرنا

Jul 27, 2021 | 15:10:PM
فیصل قریشی کی خواہش ، اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ کام کرنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار و میزبان فیصل قریشی کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آج کل کی نئی اداکاراؤں میں سے آپ کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔فیصل قریشی نے بغیر توقف کے اداکارہ ہانیہ عامر کا نام لیا۔

 تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی اس ویڈیو پر مِلے جلے تاثرات پائے جارہے ہیں، کسی نے فیصل اور ہانیہ کے ایک ساتھ کام کرنے کے خیال پر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے فیصل قریشی پر تنقید کی۔