ظالم شوہر نے بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔۔سسربچاتے ہوئے چل بسا

Jul 27, 2021 | 12:32:PM
ظالم شوہر نے بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔۔سسربچاتے ہوئے چل بسا
کیپشن: فوٹو(فائل)

(ویب ڈیسک)اوکاڑہ  میں ظالم شوہر نے بہنوں کے ساتھ مل کر بیوی  کوتیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔اسی دوران سسر اپنی بہو کو بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع اوکاڑہ کے علاقے صدر کے قریب واقع گاؤں میں پیش آیا ،الطاف نامی شخص نے اپنی اہلیہ فوزیہ پر پٹرول پھینکا اور اپنی بہنوں کی مدد سے آگ لگادی  جس سے فوزیہ کے جسم کا بیشتر حصہ جھلس گیا ۔

ابتدائی تحقیقاتی کے مطابق الطاف کی بہنیں اکثر اوقات فوزیہ کے ساتھ لڑتی اور جھگڑتی رہتی تھیں ۔ملزم الطاف  بیوی  کو آگ لگانے کے بعد فرار ہو گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال پہنچی اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بچی کو دم کرنے گھر آئے پیر نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا