بیوی کے ساتھ تھانے میں ناچ ناچ کر یومِ جمہوریہ منانے والے تھانےدار کو حب الوطنی الٹی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تھانے میں ناچنے پر کوئی قانونی پابندی نہیں، نہ ہی اپنی بیوی کے ساتھ ناچنے سے کوئی قانون منع کرتا ہے لیکن جب تھانے دار نے تھانے مین اپنی بیوی کے ساتھ سب کو ناچ کر دکھایا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گئی۔ نوبت وردی اترنے تک پہنچ گئی۔
تھانے میں سب کے سامنے تھانے دار نے بیوی کے ساتھ جو ڈانس کیا دراصل اس کی ویڈیو بنا کر کسی نے سوشل پلیٹ فارم پر ڈال دی، سوشل میڈیا تو بس ایسی ہی چیزوں کی تلاش میں ہوتا ہے، تھانے دار کے بیگم کے ساتھ تھانے میں ناچنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو reel وائرل ہوگئی تو پولیس کے سینئیر آفیسر کو اس پر ایکشن لینا پڑا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ ڈانس کے رسیا پولیس افسر کی وردی اتانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارت کے پلامو ضلع میں سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسین آباد پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن انچارج انسپکٹر سونو چودھری یوم جمہوریہ کے موقع پر بنائی گئی ریل کو لے کر تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں وردی پہن کر اپنی بیوی کے ساتھ ریل بنانا اب اس کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔ جیسے ہی یہ ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، معاملہ بڑھ گیا، جس سے محکمہ پولیس نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنےکاامکان
ریل میں انسپکٹر سونو چودھری پولیس کی وردی میں نظر آرہے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی پولیس کی ٹوپی پہنے نظر آرہی ہیں۔ دونوں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے یہ ڈانس26 جنوری کو "یوم جمہوریہ" پر خوشی کے اظہار کے لئے کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی "پولیس کے وقار" اور نظم و ضبط پر سوالات اٹھنے لگے۔ حالانکہ بھارت کی فلموں میں پولیس کے اہلکار پون صدر سے ناچ رہے ہیں اور بھارت کے شہری ان فلمی پولیس اہلکاروں جیسا ڈانس خود بھی کرنے کے لئے اچھی خاصی محنت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی کسی کی ملاقات نہیں ہوئی
معاملے کی" سنگینی" کو دیکھتے ہوئے، حسین آباد کے ایس ڈی پی او محمد یعقوب (آئی پی ایس) نے لوکل میڈیا کو بتایا کہ ان کی سربراہی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ کیا ریل بنانے کے لیے پولیس اسٹیشن کے احاطے اور وردی کا استعمال قوانین کے خلاف تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد انسپکٹر سونو چودھری کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
ایس پی کی تصدیق
پلامو کی ایس پی ایک خاتون آفیسر ہیں۔ ایس پی ریشما رمیشن نے تھانے میں فمیلی ڈانس کے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن انچارج کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ اگر قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ خاتون ایس پی نے کہا، پولیس کے وقار اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انسپکٹر سونو چودھری 2012 بیچ کے سب انسپکٹر ہیں اور انہیں 2024 میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملی تھی۔ وہ اس وقت حسین آباد تھانے کے انچارج ہیں۔ وہ اس سے قبل پلامو میں چین پور پولیس اسٹیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ حسین آباد کا علاقہ بہار کی سرحد سے متصل دریائے سون کے کنارے واقع ہے اور اسے عرصہ دراز سے نکسلائٹ تحریک کے حامیوں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے حساس سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایس این جی پی ایل کے 41 اہلکار 41 کروڑ روپے کے پائپ چرا کر لےگئے