وزیر داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کی تردید کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے پولیس سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا تھا ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جن افراد کو قانون اور سکیورٹی کے پیش نظر سکیورٹی دی گئی ہے وہ فراہم کی جا رہی ہے، مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی اسلام آباد میں ہیں، کسی بھی شخص کو دی گئی سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:یکم سے 10 فروری تک سکولوں میں چھٹیاں؟ بڑی خبر آگئی
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔