سی ٹی ڈی کا آپریشن ،11 دہشت گرد گرفتار

Jan 27, 2024 | 11:33:AM
سی ٹی ڈی کا آپریشن ،11 دہشت گرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 135 آئی بی اوز آپریشن کئے ، یہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ ، نارووال اور جہلم میں کی گئیں، بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ  دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز جیکٹ ، آئی ای ڈی بم 2 ڈیٹونیٹر، 11حفاظتی فیوز، 17 پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے، دہشت گردوں کی شناخت گل شادین، کاظم ، نواب ، اسامہ ، اعجاز ، ظہیر ، مصطفی خان اور رسول خان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔