تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،جامشورو سےدہشت گرد گرفتار

Jan 27, 2024 | 10:11:AM
 تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،جامشورو سےدہشت گرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی ٹی ڈی حیدرآباد نے عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، جامشورو میں کارروائی کرکے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جامشورو میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 600 گرام سے زائد خطرناک بارودی مواد برآمد ہوا، اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے،دہشتگرد سے ریاست مخالف پمفلٹس اور بینرز بھی قبضے میں لئے گئے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد ریاست مخالف ذہن سازی کے منصوبے پر بھی کام کررہا تھا اور انتخابات کے روز تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔