اپنی بھابھی کیسی ہو، سارہ بھابھی جیسی ہو !

Jan 27, 2023 | 12:21:PM
شبھمن گل کو سارہ، سارہ کے نام سے پکارا جانے لگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کے بیٹر شبھمن گل کو شائقین کرکٹ نے اداکارہ سارہ علی خان کے نام سے پکارنے لگے؟

بھارت نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ شبھمن گل کو 208 رنز کی اننگ کھیلنے پر اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شبھمن گِل کی اننگز میں 9 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

شبھمن گل ڈبل سنچری کرنے والے بھارت کے پانچویں بیٹر ہیں اس سے قبل بھارت کی جانب سے روہت شرما تین بار ڈبل سنچری بناچکے ہیں جبکہ اس فہرست میں وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور ایشان کشن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرز انے آسٹریلین اوپن کے ماحول کو افسردہ کردیا

تاہم شائقین کرکٹ انہیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ’سارہ علی خان‘ کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں سارہ علی خان کے نام سے پکارنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے۔

شبھمن گل نے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت کے نیوزی لینڈ کیساتھ تیسرے ون ڈے میچ کے دوران وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے نعرے بازی کی جس دوران وہ کہہ رہے تھے ’ہماری بھابھی کیسی ہو سارہ بھابھی جیسی ہو‘۔ اس پر باؤنڈری لائن کے قریب ویرات کوہلی کو بھی فیلڈنگ کے دوران ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرکٹر کے مداح اب اس الجھن کا شکار ہوگئے ہیں کہ کس ’سارہ‘ سے متعلق اسٹیڈیم میں آوازیں لگائی گئی ہیں کیا وہ اداکارہ سارہ علی خان ہیں یا پھر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں شبھمن گل کو سارہ علی خان کے ساتھ مختلف مقامات پر دیکھا جاچکا ہے جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔