نقلی خودکشی اور قتل ۔۔۔پرانک ویڈیوز بنانے والے 17 افراد گرفتار 

Jan 27, 2022 | 19:45:PM
پرانک، ویڈیو  ، تہران ، گرفتار
کیپشن: پرانک ویڈیو   (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پولیس نے سوشل میڈیا پر خطرناک پرانک(مزاحیہ) ویڈیوز بنانے والے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان افراد کو ایرانی دارالحکومت تہران میں افراتفری پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔

ترکی اردو نے ایران کےمقامی اخبارات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت تہران میں یہ لوگ اپنے پرناک (مزاحیہ) ویڈیو میں نقلی خودکشی اور قتل کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی میٹرو کی سیڑھیوں پر لوگوں کے منہ پر کیک بھی مل دیتے تھے۔تہران پولیس کے سربراہ جنرل حسین رحیمی نے ایرانی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر لوگوں کی نفسیات اور اعصاب سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ ان خوفناک پرینک کی فلم بندی کے ذریعے نقص امن کا سبب بننے والے ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث 17 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب ولیس کے بیانیے سے قطع نظر تہران میٹرو پر پرانک ویڈیو  بنانے والے شخص نے اپنے عزائم کا کھل کا اظہار کیا۔انہوں نے مقامی اخبار شہاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو خوش اور اپنے انسٹاگرام پیج پر فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتا تھا۔تاہم تہران کی سائبر پولیس کے سربراہ داؤد معظمی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ اپنے ذاتی فوائد کے لئے اس طرح عوام کو خوفزدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے فالوورز کی توجہ حاصل کرنے اور انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر تشہیر کے لئے یہ ویڈیوز بنائیں، یہ تمام 17 افراد پڑھے لکھے لوگ اور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے اداروں کے لیے کام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی کو کیا ہو گیا۔۔انٹرنیٹ پر نیا روپ۔۔صارفین دنگ رہ گئے