آرمی چیف جنرل باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کی ملاقات

Jan 27, 2021 | 21:51:PM
آرمی چیف جنرل باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اردن نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی، دونوں حکام کے درمیان علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، اردن کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاک فوج اردن کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاوَن کا فروغ چاہتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل یوسف احمد الحنایت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اورعلاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔