طالبان رجیم کی کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان

Feb 27, 2026 | 21:28:PM
طالبان رجیم کی کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان پر بار بار حملے جاری رہے، جب کہ 26 فروری کی رات طالبان رجیم کی جانب سے بلاجواز اور اشتعال انگیز کارروائیاں بھی کی گئیں۔ اس کے بعد  پاکستان نے مؤثر اور بروقت جواب دیا۔ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کے لیے ہر مناسب اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ بات پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج اسلام آباد میں اپنے پالیسی بیان میں کہی۔ 

وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ  پاکستان نے  گزشتہ رات دفاعی اقدامات اپنے حقِ دفاع کے تحت شہریوں اور خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان رجیم کی کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 طالبان رجیم کی ان بلاجواز کارروائیوں کے بعد پاکستان نے مؤثر اور بروقت جواب دیا۔ بہادر دفاعی افواج نے درست اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشنز کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے لاجسٹک سپورٹ بیسز کو کامیابی سے ٹارگٹ کیا گیا۔

ی ہبھی پڑھیں:  آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے حملوں کامنہ توڑجواب، 133 ہلاک، 200 سے زائد زخمی

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان خوارج گٹھ جوڑ پر زیرو ٹالرنس؛ پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

یہ بھی پڑھیں: قوم نے بنیانن مرصوص کی طرح کل رات اپنی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی، جنرل احمد شریف 

 پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے  واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سفارتی و سیاسی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم بدقسمتی سے پاکستان کے خیرسگالی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرزعمل کو غلط سمجھا گیا۔

ترجمان نے طالبان رجیم اور بھارت کی فعال پشت پناہی سے دہشت گرد حملوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان سے جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ 

پاکستان کی وزارتِ خارجہ  نے افغان رجیم پر زور دیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائے اور ان عناصر کو دی جانے والی ہر قسم کی معاونت فوری طور پر ختم کرے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا جائے کہ وہ اپنے وعدوں سے روگردانی نہ کرے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کے لیے ہر مناسب اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔