ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان کی امید بچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ مکمل ہو گیاہے۔ انگلینڈ نے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کی جیت سے پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امید باقی رہ گئی۔
آج نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 159 رنز بنائےتھے۔ انگلینڈ نے 6وکٹیں گنوا کر 20 ویں اوور کی تیسری بال پر 161 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ریحان کی باؤلنگ اور نائٹ واچ میں رول نے انگلینڈ کو بچانے مین بنیادی کردار ادا کیا۔ ٹوم بینٹن 33، ول جیکس 33، بنری بروک 26 ، سیم کورن نے 24 رنز بنا کر انگلینڈ کی جیت میں حصہ ڈالا لیکن جیت کا سہرا ویحان کے سر بندھا۔ پلئیر آف دی میچ ول جیکس رہے۔
انگلینڈ نے پاور پلے میں بلیک کیپس سے خوب مار کھانے کے بعد ساتویں اور آٹھویں اوور میں دو وکٹیں گرا ئیں۔ 20 اوورز میں بلیک کیپس کا مجموعہ7 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 159 ہو گیا جو زیادہ نہیں لیکن کم بھی نہیں تھے۔

انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے مشکل وکٹ پر 7.96 رنز فی اوور کی رفتار سے کھیلنا تھا۔ انگلینڈ نے پانچ اوورز میں دو وکٹیں ضائع کر لیں اور 47رنز بنائے،پاور پلے میں 54 رنز بنائے۔ انگلش سائیڈ کی تیسری وکٹ 8 ویں اوور میں 50 رنز کے مجموعہ پر گر گئی ۔ کیپٹن ہیری بروک اونچا شاٹ کھیل کر گلین فلپس کی بال پر لانگ آف پر کیچ ٓٓؤٹ ہو گئے۔ 9 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور 56 ہو گیا۔ ان کا رن ریٹ گر کر 7 رہ گیا اور درکار رن ریٹ بڑھ کر 8.7 ہو گیا۔ چوتھی وکٹ 9 ویں اوور میں ضائع ہوئی جب رچن رویندرا کی بال پر جیکب بیتھل نے اونچا شاٹ کھیلا اور گلین فلپس نے مشکل کیچ لے لیا۔ 58 رنز پر انگلینڈ کے 4 بیٹر آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی بیٹنگ
فِل سالٹ پہلے اوور کی چوتھی بال پر 2 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔
جوز بٹلر دوسرے اوور کی دوسری بال پر کوئی ترن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
پاور پلے میں 47 رنز
دو اوورز میں دو وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کی بیٹنگ بھاری دباؤ مین آ گئی جو پاور پلے کے چھ اوورز میں برقرار رہا۔
کیپٹن ہیری بروک کے ساتھ ینگسٹر بیٹر جیکب بیتھل نے احتیاط کے ساتھ رنز بنانے کی کوشش کی اور 6 اوورز کے پہلے پاور پلے میں 47 رنز بنانے مین کامیاب ہو گئے۔ یہ مجموعہ بلیک کیپس کے پاور پلے کے سکور سے 8 رنز کم تھا لیکن انگلینڈ کو درکار رن ریٹ کے مطابق ٹھیک تھا۔
پاور پلے کے بعد
ساتواں اوور کیپٹن سینٹنر نے کیا، اس اوور میں صرف تین سنگل رن بنے۔
انگلش سائیڈ کی تیسری وکٹ 8 ویں اوور میں 50 رنز کے مجموعہ پر گر گئی ۔ کیپٹن ہیری بروک اونچا شاٹ کھیل کر گلین فلپس کی بال پر لانگ آف پر ڈیرل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ہیری بروک نے آج 24 گیندوں سے 26 رنز بنائے۔
اسی اوور میں ٹوم بینٹن نے فلپس کو چوکا مار کر اپنا اور برٹش ٹیم کے فینز کا اعتماد بحال کیا۔ 9 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور 56 ہو گیا۔ ان کا رن ریٹ گر کر 7 رہ گیا اور درکار رن ریٹ بڑھ کر 8.7 ہو گیا۔
چوتھی وکٹ 9 ویں اوور میں ضائع ہوئی جب رچن رویندرا کی بال پر جیکب بیتھل نے اونچا شاٹ کھیلا اور گلین فلپس نے مشکل کیچ لے لیا۔ 58 رنز پر انگلینڈ کے 4 بیٹر آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ نے 6وکٹین گنوا کر 20 ویں اوور کی تیسری بال پر 161 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ریحان کی باؤلنگ اور نائٹ واچ میں رول نے انگلینڈ کو بچانے مین بنیادی کردار ادا کیا۔ ٹوم بینٹن 33، ول جیکس 33، بنری بروک 26 ، سیم کورن نے 24 رنز بنا کر انگلینڈ کی جیت میں حصہ ڈالا لیکن جیت کا سہرا ویحان کے سر بندھا۔ پلئیر آف دی میچ ول جیکس رہے۔

نیوزی لینڈ کی باؤلنگ
رچن رویندرا 4 اوورز میں 19 رنز دے کر تین اہم ترین وکٹیں لے گئے۔ رویندرا کا آج 50 واں ٹی توینٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔

انگلینڈ ک یوکتین گرنے کی کرونولوجی

بلیک کیپس کی بیٹنگ
آئی سی سی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ سرپرائز سے شروع ہوا۔بلیک کیپس پہلے بیٹنگ کے لئے آئے اور جوفرا آرچر کی پہلی ہی بال پر امپائر کی انگلی اٹھ گئی۔ امپائر نے اوپنر ٹم سیفرٹ کو آؤت قرار دے دیا لیکن ری ویو میں وہ بچ گئے۔ پہلا چانس ملنے کے بعد ساتویں اوور ک یچھٹی بال پر سیفرٹ سٹمپ آؤٹ ہوئے، انہوں نے ایک بار پھر ری ویو لیا لیکن اس بار نہیں بچ سکے۔ آٹھویں اوور میں انگلینڈ نے حریف ٹیم کی دوسری وکٹ گرا دی۔ فن ایلین ول جیکس کی بال پر جیکب بیتھل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بلیک کیپس نے پہلے اوور میں کوئی رن نہیں بنایا۔ آرچر کا اوور میڈن شمار ہوا۔ ٹم سیفرٹ کو امپائر نے آؤٹ قرار دے دیا لیکن انہوں نے ری ویو لیا اور ری وی مین وہ بچ گئے۔
ٹم سیفرٹ اور فن ایلین نے ؤاور پلے کے 6 اوورز میں احتیاط کے ساتھ کھیلتے ہوئے بلیک کیپس کو اچھا مجموعہ بنا کر دیا۔
ساتویں اوور کی آخری بال پر سیفرٹ کے آؤٹ ہونے تک نیوزی لینڈ نے 64 رنز بنا لئے تھے۔
نیوزی لینڈ کا پاور پلے
پاور پلے کے چھ اوور ز میں 54 رنز بنا ڈالے۔ ان میں سے 35 ٹم سائفرٹ کے ہیں اور 28 رنز فن ایلین نے بنائے ہیں۔
پاور پلے کے بعد
ساتوین اوور میں ٹم سیفرٹ سٹمپ آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد آٹھویں اوور میں انگلینڈ نے حریف ٹیم کی دوسری وکٹ گرا دی۔ فن ایلین ول جیکس کی بال پر جیکب بیتھل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
نویں اوور مین گلین فلپ نے سپنر عادل رشید کو ایک چھکا اور ایک چوکا مار دیا۔
دسویں اوور میں گلین فلپس نے وِل جیکس کو چوکا مارا۔
گیارھویں اوور میں جیکب بتھل کو گلین فلپس سے دو چوکے پڑے اور دو بالز پر ڈبل رن بھی پڑے۔
بارھوین اوور میں ریحان احمد نے رچن رویندرا کی وکٹ گرا دی۔ رویندرا کا کیچ جیکب بتھل نے لیا۔
رویندرا کا آج 50 واں ٹی ٹوینٹی میچ تھا۔ انہوں نے کچھ بڑا کرنے کی کوشش کی لیکن 13 بالز سے 11 رنز ہی کر سکے۔
12 اوور میں رویندرا کے آؤٹ ہونے کے بعد گلین فلپس نے ریحان کو ایک چوکا مارا۔
نیوزی لینڈ کے سو رنز بھی 12 اوور میں بنے۔
13 ویں اوور میں لیام ڈسن کو بال ملی تو انہیں مارک چیپ مین نے دو چوکے مارے۔
14 ویں اوور میں ول جیکس نے کوئی باؤنڈری نہیں لگنے دی لیکن تب بھی انہیں 6 رنز پڑ گئے اور ساتواں رن انہوں نے وائیڈ بال کر کے دے دیا۔
7 چھکے 12 چوکے
20 اوورز مین بلیک کیپس نے 7 چھکے مارے اور 12 چوکے مارے۔
ٹاپ سکورنگ بیٹ گلین فلپس رہے جنہوں نے 28 گیندوں سے 39 رنز بنائے۔ ان کے بعد ٹم سیفرٹ رہے جنہوں نے 25 گیندوں سے 35 رنز کئے۔
جوز بٹلر کے وکٹ کے پیچھے سے دو شکار
15 ویں اوور میں عادل رشید نے مارک چیپ مین کو بال کی تو جوز بٹلر نے انہیں سٹمپ آؤٹ کر دیا۔ جوز بٹلر نے اس سے پہلے ٹم سیفرٹ کو سٹمپ آؤٹ کر کے انگلینڈ کے لئے پہلی وکٹ لی تھی۔ چیپ مین 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیرل مشیل اور گلین فلپس کی خطرناک پارٹنر شپ نہ بن سکی
15 اوور گزرنے کے بعد نیوزی لینڈ کا انحصار ڈیرل مشل اور گلین فلپس کی پارٹنر شپ پر تھا۔ یہ امکان لیام ڈاؤسن نے ختم کر دیا۔
16 ویں اوور میں ریھان کو سنگل رنز پڑیں اور بلیک کیپس کے مجموعہ میں 7 کا اضافہ ہوا۔
17 ویں اوور میں لیام ڈاؤسن نے ایک بال پر سنگل رن کھانے کے بعد سامنے آنے والے ڈیرل کو ایک ڈوٹ بال کی اور تیسری بال پر ڈیرل کا کیچ ول جیکس کے ہاتھوں میں تھا۔ بلیک کیپس کے کیپٹن کھیلنے کے لئے آئے.
18 ویں اوور میں ول جیکس کی بال پر گلین فلپس آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ اس اوور میں فلپس کے بعد آنے والے کولے میکونچی نے چوکا مار ا۔ 18 اوورز میں بلیک کیپس کا مجموعہ 142 ہو گیا جو زیادہ نہیں لیکن کم بھی نہیں تھا۔
19 اوورز کے اختتام پر بلیک کیپس کا مجموعہ 147 تھا اور ان کی 6 وکٹیں گری تھیں۔ 20 ویں اوور میں بلیک کیپس کی وکٹ 152 رنز پر گر گئی تھی۔ آخری بال کا سامنا کیپٹن سینٹنر نے کیا اور انہوں نے ریھان کو چھکا مار دیا۔

انگلینڈ کی باؤلنگ
انگلینڈ کے آج مشکل میچ مین بہترین باؤلر ول جیکس رہے۔ جیکس نے 4 اوور کئے ، 2وکٹیں لیں اور 23 رنز کھائے۔ سب سے زیادہ مہنگے جیکب بیتھل اور سیم کورن رہے۔ دونوں کو ایک کے بعد دوسرا اوور نہیں ملا۔

نیوزی لینڈ کی وکٹیں گرنے کی کرونولوجی

ٹاس مچل سینٹنر نے جیت لیا
نیوزی لینڈ کے کیپٹن مچل سینٹنر نے میچ کا ٹاس جیت لیا ہے۔ سینٹنر نے اعلان کیا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کے کیپٹن ہیری بروک نے بتایا کہ میں ٹاس جیتتا تو ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ ہیری بروک نے بتایا کہ انہوں نے وکٹ میں سپن کے متعلق سنا ہے اور کنڈیشنز کو ایڈاپٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیون
فن ایلن، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر (سی)، کول میک کونچی، میٹ ہنری، ایش سودھی، لوکی فرگوسن۔
انگلینڈ کی پلئینگ الیون
انگلینڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (وکٹ)، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک (سی)، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، ریحان احمد، جوفرا آرچر، عادل رشید
نیوزی لینڈ انگلینڈ میچ کی اہمیت
نیوزی لینڈ اپنے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے کے لئے آج کا میچ جیتنا چاہے گا۔ آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سپر ایٹ راؤنڈ میں اپنا اپنا آخری میچ کھل رہے ہیں۔
اگر وہ انگلینڈ کو ہرانے میں ناکام رہے تو نیوزی لینڈ کی قسمت کا فیصلہ ہفتہ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گروپ 2 کے فائنل میں ہوگا۔
آج کے میچ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ گروپ سے دوسری ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ انگلینڈ پہلے ہی دو میچ جیت کر سیمی فائنل میں عملاً جا چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اب تک ایک میچ سری لنکا سے جیتا ہے اور پاکستان سے میچ نہ کھیل کر ایک پوائنٹ اینٹھا ہے۔ آج کا میچ بلیک کیپس جیت گئے تو نیوزی لینڈ بھی سیمی فائنل میں چلا جائے گا اور پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا امکان معدوم ہو جائے گا۔ نیوزی لینڈ میچ ہارا تو پاکستان کے لئے سری لنکا سے اپنا میچ جیت کر سیمی فائنل میں جانے کا راستہ کھلا رہے گا۔