پنجاب کابینہ کی تشکیل،پیپلز پارٹی کے کب اور کتنے ورزاء شامل ہوں گے؟نام سامنے آگئے

Feb 27, 2024 | 13:13:PM
پنجاب کابینہ کی تشکیل،پیپلز پارٹی کے کب اور کتنے ورزاء شامل ہوں گے؟نام سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پنجاب کابینہ کی تشکیل دومراحل میں ہوگی ،پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔16رکنی کابینہ کی تشکیل کیلئےن لیگ اوراتحادیوں کےناموں پرمشاورت مکمل کرلی گئی ۔

پیپلزپارٹی دوسرےمرحلےمیں پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کوبجٹ کےبعدپنجاب کابینہ میں3وزارتیں دینےکی توقع ہے۔کابینہ میں شمولیت بارےن لیگ اورپیپلزپارٹی کی کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔

ضرورپڑھیں:مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟نام سامنے آگئے
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسیدعلی حیدرگیلانی پنجاب کابینہ میں شامل ہونگے،نیلم جباراوررئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت ہوگی،جنوبی پنجاب سےمنتخب ارکان نےکابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا۔