اینکر کے سوال پر نوجوان لڑکے کا مزاحیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 27, 2023 | 13:19:PM
اینکر کے سوال پر نوجوان لڑکے کا مزاحیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک روڈ شو کے دوران خاتون اینکر کے پوچھے جانے والے سوال پر نوجوان لڑکے کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایک روڈ شو کے دوران خاتون اینکر سڑک پر موجود عوام کے جوابات لے رہی تھی۔ اسی دوران ایک نوجوان لڑکے کا خاتون اینکر کے سوال پر دیا گیا مزاحیہ تنقیدی جواب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں: مسلسل فلموں کی ناکامی، اکشے کمار نے بڑی وجہ بتا دی

خاتون اینکر عوام سے کامن سینس کا سوال پوچھ رہی تھی کہ وہ کونسی چیز ہے جو بیوی اپنے شوہر کو نہیں دے سکتی؟ جس پر عوام اپنی کامن سینس کے مطابق جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان لڑکے نے تنقید سے بھرپور مزاحیہ جواب دے دیا۔ 

خاتون اینکر نے جب سوال کیا کہ وہ کونسی چیز  ہے جو بیوی اپنے شوہر کو نہیں دے سکتی؟ تو  نوجوان لڑکے نے بڑے اطمینان کے ساتھ سوچتے ہوئے جواب دیا کہ، سکون، ۔

نوجوان کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان ایک بحث کو شروع کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کو لاکھوں شیئرز ، لائکس اور ویوز مل چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو پر  ، دل کی بات بولی بھائی نے، پہلی بار سچ بولنے کے بعد کتنا پرسکون ہے، 100 توپوں کی سلامی بھائی آپکو، اور ،بس کر پگلے اب رولائے گا کیا، جیسے بے شمار مزاحیہ تبصرے بھی ہو چکے ہیں۔