لڑکی ہے یا بجلی؟

Feb 27, 2023 | 12:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لڑکی ہے یا بجلی؟ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ 

ہانیہ عامر لاکھوں فالوورز اور متعدد بلاک بسٹر فلموں اور ٹی وی شوز کے ساتھ پاکستان کی تفریحی صنعت کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔ فلم ’جانان‘ سے ہانیہ عامر نے لالی وڈ میں قدم رکھا۔ خوبصورت اداکارہ نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متعدد فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔

ہانیہ عامر نے ایک تقریب میں تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے سُپر ہٹ گانے پر ڈانس  کیا، جسے وہاں موجود لوگوں نے خوب پسند کیا

مزید پڑھیں:اُشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں 

ویڈیو میں ہانیہ عامر کو سنہرے رنگ کے غرارے میں  رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ وجاہت رؤف کے بیٹے کے ساتھ خوب صورت انداز میں ڈانس کررہی ہیں۔آر آر آر فلم کے ایوارڈ یافتہ گانے ’’ناچو ناچو‘ پر ہانیہ کے ڈانس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔