سجل علی کی انسٹاگرام پر واپسی 

Feb 27, 2023 | 11:28:AM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوب رو اداکارہ سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوب رو اداکارہ سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے، انہوں نے پہلی سیلفی بھی شیئر کر دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی نئی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے سیٹ سے دلہن کے روپ میں سیلفی شیئر کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سجل علی نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈی - ایکٹیویٹ کر دیا تھا اور اب اپنا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

اداکارہ نے کن وجوہات کی بنیاد پر انسٹا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کیا تھا یہ سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب 

واضح رہے کہ اداکارہ بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وود اٹ‘ کی ریلیز کی خبروں کے ساتھ ہی گزشتہ چند دنوں سے شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔