برلن فلم فیسٹیول سپین کی 8 سالہ اداکارہ نے ایوارڈ جیت لیا

Feb 27, 2023 | 09:53:AM
سپین کی 8 سالہ اداکارہ صوفیہ اوٹیرو نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈاپنےنام کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) جرمنی برلن فلم فیسٹیول میں سپین کی 8 سالہ اداکارہ صوفیہ اوٹیرو نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوفیہ اوٹیرو کو اسپینش فلم 20000SpeciesOf Bees میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر کم سن اداکارہ صوفیہ اوٹیرو حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور ساری زندگی اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں:اشنا شاہ رشہ ازدواج میں منسلک ، تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوفیہ اوٹیرو نے اس فلم میں 9 سالہ بچے کا کردار ادا کیا ہے جو لڑکا پیدا ہوا تھا لیکن وہ خود کو لڑکی سمجھتا ہے۔