27 فروری اس بات کا ثبوت ہے پاکستانی پر امن قوم ہے: آئی ایس پی آر

Feb 27, 2023 | 08:16:AM
عسکری قیادت نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عسکری قیادت نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جرآت مندانہ انداز میں بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں، تاہم مادر وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ثبوت دیا، پاکستان جارحیت مسلط کرنے پرجنگ دشمن تک لے گیا۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کو خوش فہمی میں بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑا، کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان زندہ باد!