پاکستانی خاتون کی ایشوریا سے مشابہت نے سو شل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا

Feb 27, 2021 | 20:34:PM
 پاکستانی خاتون کی ایشوریا سے مشابہت نے سو شل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایک ایسی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بالکل با لی وڈ ادا کارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق ایشوریا رائے کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے تاہم اب آمنہ کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعدد صارفین نے اسے ایشوریا سے مشابہہ قرار دیا جبکہ متعدد نے ان پر پلاسٹک سرجری کرانے کا الزام عائد کیا ۔کچھ صارفین نے تو ان کو ایشو ریہ را ئےہی قرا ردیا مگر زیادہ تر کی را ئے یہ تھی کہ آمنہ نے ایشو ریا سے متاثر ہوکر پلاسٹک سر جری کروا رکھی ہے۔

دوسری جانب بھارت میڈیا میں بھی ایشوریا سے مشابہت رکھنے پر آمنہ عمران کے چرچے ہورہے ہیں جبکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔