کینیڈا شدید برفباری سے منجمد ہو گیا، مزید برف پڑنےکی فورکاسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکہ کے ساتھ کینیڈا کے کئی علاقے بھی حالیہ موسم کی شدید ترین برف باری کی زد میں آ گئے ہیں۔ کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں شدید برفباری نے روز مرہ زندگی کو منجمد کر ڈالا ہے۔ وسیع علاقہ مین نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے ہیں۔
کینیڈا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج وارننگ جاری کرتے ہوئے اونٹاریو صوبہ میں 8 سے 12 سینٹی میٹر تک مزید برف پڑنے کی پیشگوئی کردی
برفباری کے باعث سڑکیں سفید چادر میں ڈھک گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور حدِ نگاہ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ برف ہٹانے والی مشینری اور عملے کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
کینیڈا کا بیشتر حصہ جمعہ کے روز سے موسم کی وارننگ کے تحت ہے۔ کیونکہ شدید سردی، تیز ہواؤں، شدید برف باری، اور یہاں تک کہ دھند اور منجمد بارش کی پیش گوئی ساحل سے ساحل تک کی گئی ہے۔
ماحولیات کے ادارہ نے کینیڈا میں زیادہ تر علاقوں کے لیے طوفان کی ییلو کلر وارننگ دی گئی ہے۔ ان علاقوں مین بہت خڑاب موسم متوقع ہے۔ پیلی وارننگ کا مطلب ہے کہ خراب موسم زیادہ تر ممکنہ طور پر مقامی ہو جائے گا اور کم سے کم نقصان کا سبب بنے گا۔ نیو فاؤنڈ لینڈ کے کچھ حصوں میں، ان انتباہات کو نارنجی وارننگ میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، یعنی متعدد قسم کے شدید موسم کی توقع ہے اور رکاوٹیں زیادہ دیر تک چل سکتی ہیں۔
نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور میں، کارٹ رائٹ اور بائی ورٹے کے علاقوں میں برفانی طوفان جیسی صورتحال متوقع ہے، جہاں 60 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نیو فاؤنڈ لینڈ کے بیشتر حصوں اور لیبراڈور کے مشرقی ساحل سے، تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے، کچھ علاقوں میں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی رپورٹس ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بھاری برفباری کے امتزاج کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو سکتی ہے۔