آج میاں صاحب کو نیند نہیں آئے گی،  وہ سوال کریں گے کہ مجھے کیوں بلایا : مراد علی شاہ

بلاول بھٹو زرداری ملک کا وزیر اعظم بنے گا: سابق وزیراعلیٰ سندھ

Dec 27, 2023 | 18:47:PM
آج میاں صاحب کو نیند نہیں آئے گی،  وہ سوال کریں گے کہ مجھے کیوں بلایا : مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج میاں صاحب کو نیند نہیں آئے گی،  وہ سوال کریں گے کہ مجھے کیوں بلایا؟

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سید مراد علی شاہ کہا کہ ہمارا دل کرتا ہے کہ 27 دسمبر 20027 کا دن آتا ہی نہیں، گزشتہ 16 برسوں سے ہر سال ہم جمع ہوئے، پنڈال بھر گیا ہے، اس سے باہر بھی اس سے زیادہ لوگ موجود ہیں، بھٹو نے آمر جنرل ایوب سےووٹ کا حق عوام کو دلوایا، پیپلز پارٹی کے ورکرز ڈر کر چھپتے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاونڈ کیس، سردار لطیف کھوسہ نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے ہم 8 فروری کے انتخابی مہم کی ابتدا کر رہے ہیں، آج میاں صاحب کو نیند نہیں آئے گی، وہ یہ سوال کرے گا کہ مجھے کیوں بلایا؟ انشاء اللہ 8 فروری کا فیصلہ میں اپنے سامنے دیکھ رہا ہوں، آج سے لے کر 8 فروری تک بلاول بھٹو کا پیغام دینا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کا وزیر اعظم بنے گا۔