190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ایک دھیلا بھی عمران خان کے پاس نہیں آیا: سردار لطیف کھوسہ

Dec 27, 2023 | 18:38:PM
190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ایک دھیلا بھی عمران خان کے پاس نہیں آیا: سردار لطیف کھوسہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ 190ملین پاونڈز کی رقم سے ایک دھیلا بھی عمران خان کے پاس نہیں آیا، ساری رقم موجودہ چیف جسٹس نے حکومتی خزانے میں منتقل کروا دی ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ آج میراتھن سیشن ہوا، الیکشن کمیشن بھی تشریف لائی، سائفر کیس  بھی تھا، سائفر کیس میں اوپن ٹرائل ایک طرف رہا، انھوں نے کمرہ بند کر دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےبھی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی 2 ضمانت قبل از گرفتاری کی بھی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ ایک بار پھر سراپا احتجاج، پولیس نے قابلِ مزمت قدم اٹھا لیا

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو بتایا کہ الیکشن کا وقت ہے بانی چیئرمین 3سیٹوں سے امیدوار ہیں اس لئے ان کی ضمانت پہلے سنی جائے تا کہ وہ الیکشن بھی لڑ سکیں اور اپنی پارٹی مہم کو بھی لیڈ کر سکیں، 190ملین پاونڈ کیس میں بانی چیئرمین کی ضمانت کی سماعت پہلے کروائی، ظاہر ہے نواز شریف ظل سبحانی اور ان کے فرزند ارجمند کو کوئی نہیں پکڑ سکتا۔

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ موجودہ چیف جسٹس نے 190 ملین پاونڈز کی تمام رقم حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کروا دی ہے، اس رقم سے ایک دھیلا بھی عمران خان کے پاس نہیں آیا، شہزاد اکبرنے سمری بنا کر کابینہ کے سامنے رکھی تھی، کوئی جرم سرے سے ہوا ہی نہیں کہ بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو ملزم بنایا جائے، سوہاوہ میں یونیورسٹی موجود ہے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے پتے استعمال کرکے بانی چیئرمین کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

توشہ خانہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی منگوانے کا کہا ہے، بانی چیئرمین نے تو توشہ خانہ کی رقم 20سے بڑھا کر 50فیصد کر دی تھی، اعظم خان کے بارے میں کہا کہ انھیں 2 ماہ تک محبوس رکھا گیا، ان کی فیملی پریشان رہی، جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کر دیا کہ کسی وزیراعظم کو عزت سے نہیں جانے دیا، اب یہ کھیل تماشہ بند ہونا چاہیئے، الیکشن ہونے چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کی صورتحال کیسی رہی؟ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی

عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ قیادت کو منہدم کرکے،بانی چیئرمین کو جیل میں رکھ کر،پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ امیدوار تحریک انصاف آئے ہیں، بانی چیئرمین عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، جبر اور تشدد سے پی ٹی آئی کو جلا ملتی ہے۔

کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے کل کے لئے دلائل دینے کی مہلت مانگی ہے، اب مزید سماعت کل دن 12بجے ہو گی، ہم نے درخواست دی تھی یہ 1947سے جتنے تحائف کسی نے لئے ان کی فہرست بھی آنی چاہیئے، یہ پہلا وزیراعظم ہے جس پر توشہ خانہ کا مقدمہ بنا، بانی چیئرمین پر کوئی کیس نہیں بن سکتا۔