سابق وزیرداخلہ سید فیصل صالح حیات باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شامل

Dec 27, 2023 | 16:32:PM
سابق وزیرداخلہ سید فیصل صالح حیات باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد حسام)سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات  نئی سیاسی منزل طے کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔انہوں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے شاہ جیونہ جھنگ پہنچنے پر ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی ہے۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف مخدوم ہاؤس جھنگ پہنچ گئے۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے میاں شہباز شریف کا استقبال کیا ۔ سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ ، ن لیگی رہنما ملک احمد خان اور سابق ایم پی اے خالد سرگانہ بھی موجود تھے۔

مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

 ضرور پڑھیں:سال 2023 سیاست دانوں کیلئے مقدمات کے حوالے سے بھاری رہا
فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور  پھر2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا، 2018 میں وہ جنگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں مخالف امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔