سال 2023 سیاست دانوں کیلئے مقدمات کے حوالے سے بھاری رہا

Dec 27, 2023 | 14:04:PM
سال 2023 سیاست دانوں کیلئے مقدمات کے حوالے سے بھاری رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )سال 2023 ہم سے جد ا ہونے کو ہے ، بہت سی خوبصورت اور تلخ یادیں لیے ہم 2024 میں داخل ہونے والے ہیں،سال 2023 کی بات کی جائے تو  یہ سال سیاستدانوں کیلئے مقدمات کے حوالے کافی بھاری ثابت ہوا، سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگرسیاستدان سال بھر داد رسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے رہے۔

سابق چیئر مین پی ٹی آئی ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر سیاستدان متعدد بار ہائیکورٹ پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرسیاستدان سال بھر داد رسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے رہے،سابق خاتون اول بشری بی بی بھی داد رسی کیلئے عدالت عالیہ آتی رہیں،پی ٹی آئی رہنماء ریاض فتیانہ ، کرامت کھوکھر سمیت دیگر سابق اراکین اسمبلی نے استعفے منظور ہونے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،اسد عمر ، فواد چودھری ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے ہائیکورٹ میں مختلف نوعیت کی درخواستیں دائر کیں۔

سب سے اہم کیس گورنر پنجاب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت رہی،پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق وزیر علی افضل ساہی کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا،لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ ، عطاء تارڈ، رانا مشہود احمد خان سمیت دیگر ہائیکورٹ پیش ہوئے،سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خان بھٹی نےدرخواست ضمانتوں کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

کیسز کی تفصیل پر نظر دوڑائیں تو پتا چلتا ہے کہ  یہ پہاڑ پی ٹی آئی والوں پر ہی نہیں توڑے گئے بلکہ تمام سیاستدان ان کے زیر اعتاب رہے ،پی ٹی پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے مقدمات کے حصول کے لئے اور پولیس حراساں کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،پی ٹی آئی کے رہنماء مراد راس نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کی تقرری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا،سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا،پی ٹی آئی کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے حفاظتی ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، سرفراز چیمہ ، سینٹر ولید اقبال کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا،پی ٹی آئی رہنماء اعظم خان سواتی سمیت کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

رواں عدالتی سال کئی سیاستدانوں کیلئے اچھا رہا، ہائیکورٹ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس سے بری کیا،ہائیکورٹ نے متعدد بار بانی پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانتیں منظور کیں،ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا،ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی ضمانت منظور کی اور اسے بیرون ملک جانے کی اجازت دی،

ہائیکورٹ نے اتوار اور 25 دسمبر کو چھٹیوں کے باجود پی ٹی آئی رہنماؤں کی کاغذات نامزدگی کی درخواستوں کے متعلق داد رسی کی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ:پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، اے ایس آئی شدید زخمی