شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،1 شخص جان بحق، 6 افراد زخمی

Dec 27, 2023 | 11:33:AM
شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،1 شخص جان بحق، 6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد چوہدری ) شدید دھند کے باعث دوسرا ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 6زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق دھند کے باعث  پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے ، پہلا حادثہ بائی پاس کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹرک پول سے ٹکرا گیا،جس کے  نتیجے میں ٹرک ڈرائیور 45 سالہ اکرم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق  دوسرا ٹریفک حادثہ بھونیکی موڈ کے قریب پیش آیا جس میں تقریبا 10 سے 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 6 افراد زخمی ہوئے، 3 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں شدید دھند سے راستے گم، حد نگاہ میں کمی پر موٹر وے بند ْ

موٹروے پولیس کا کہناہے کہ  دونوں حادثات شدید دھند کے باعث  روڈ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے پیش آیا،مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔