حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں،روس پاکستان کی مدد کو تیار ہوگیا

توانائی کے بحران میں گھرے پاکستان کو نکالنے کیلئے حکومت پاکستان کوشاں ہے،مختلف ممالک سے تجارتی معاہدے کیے جارہے ہیں،حکومتی کوششیں رنگ بھی لا رہی ہیں ۔روس پاکستان کی مدد کو آمادہ ہوگیا ہے

Dec 27, 2022 | 12:06:PM
حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں،روس پاکستان کی مدد کو تیار ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) توانائی کے بحران میں گھرے پاکستان کو نکالنے کیلئے حکومت پاکستان کوشاں ہے،مختلف ممالک سے تجارتی معاہدے کیے جارہے ہیں،حکومتی کوششیں رنگ بھی لا رہی ہیں ۔روس پاکستان کی مدد کو آمادہ ہوگیا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو دیے گئے انٹرویو میں روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ   پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔مغرب کو یامل۔یورپ گیس پائپ لائن کے ذریعہ گیس فراہم کرنے لیے تیار ہیں۔

 ضرور پڑھیں :وزارتِ پیٹرولیم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
نائب وزیراعظم کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک میں توانائی کا بحران محسوس کیا جا رہا ہے۔ گیس کی قلت کے باعث یورپی مارکیٹ بہت اہم ہے اور ہمارے پاس گیس کی دوبارہ سپلائی کا بھرپور موقع ہے، رواں سال ہم نے یورپ کو گیس کی سپلائی بڑھائی ہے۔

نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس طویل مدت کے لیے افغانستان اور پاکستان کی مارکیٹس کو بھی وسطی ایشیا اور یا پھر ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتا ہے، گھریلو استعمال کے لیے گیس کے استعمال کو بڑھانے کے لیے روس اور آذربائیجان کے درمیان بھی معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ ماسکو کی جانب سے کزیکستان اور ازبکستان کو بھی بڑی مقدار میں گیس سپلائی کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔