سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی

Dec 27, 2020 | 20:34:PM
سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ،پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان صرف یک طرفہ اجازت نامے کے باوجود پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازیں چلائی گی۔ کرونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ،پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گامگر ہم وطنوں کی واپسی بھی ناگزیر سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات پر سوموار کی روز سے پی آئی اے آپریشن شروع کردے گی۔
 سی ای او پی آئی اے نے محکموں کو ہدایات جاری ہیں کہ پر کشش اور مناسب کارگو نرخ رکھے جائیں، پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایات رہی ہیں کہ مشکل وقت میں ہمیشہ قدم آگے بڑھاتی ہے۔ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔