بلوچستان ،دہشتگردوں کی ایف سی کی پوسٹ پرفائرنگ، 7 سپاہی شہید

Dec 27, 2020 | 17:04:PM
بلوچستان ،دہشتگردوں کی ایف سی کی پوسٹ پرفائرنگ، 7 سپاہی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دہشتگردوں کی بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی پوسٹ پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 بہادر سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ رات ہرنائی میں قائم ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اورفقیر محمد ،نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل اور عبدالوکیل شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ کارروائی کرنیوالے دہشتگردوں کوبلوچستان کاامن تباہ کرنے نہیں دینگے،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔