منگیتر نے مجھے ڈبلیو ڈبلیو ایف ریسلر کی طرح مارا، بھارتی گلوکارہ کا الزام   

Aug 27, 2025 | 22:06:PM
منگیتر نے مجھے ڈبلیو ڈبلیو ایف ریسلر کی طرح مارا، بھارتی گلوکارہ کا الزام   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ریڈیو میزبان، گلوکارہ، گیت نگار و کمپوزر اور اداکارہ سوچترا رامادورائی المعروف سوچترا نے اپنے منگیتر اور چنئی ہائیکورٹ کے وکیل شنمگراج پر گھریلو تشدد اور مالی فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ 

چنئی سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ گلوکارہ تامل ملیالم، تیلگو اور دیگر زبانوں میں گاتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شنمگراج انھیں ڈبلیو ڈبلیو ایف ریسلر کی طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

سوچترا نے دعویٰ کیا کہ انکے منگیتر نے ان کا چنئی میں موجود گھر ہتھیالیا اور مالی طور پر انھیں کنگال کر دیا۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ برسوں سے اس کے مظالم اور فراڈ پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ 

انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں سوچترا نے کہا انہیں اپنے تعلق کے دوران جذباتی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اب انہوں نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ چل بسیں
 

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: