سیلابی صورتحال؛گلگت بلتستان میں مختلف محکموں کے شیڈول انٹرویوز مؤخر

Aug 27, 2025 | 20:18:PM
سیلابی صورتحال؛گلگت بلتستان میں مختلف محکموں کے شیڈول انٹرویوز مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے باعث مختلف محکموں کے شیڈول انٹرویوز مؤخرکر دیئے گئے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انٹرویوزمؤخر کرنے کا سرکلر جاری کر دیا،سرکلر کے مطابق 28 سے 30 اگست تک شیڈول انٹرویوز انتظامی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیئے گئے، ملتوی انٹرویوز میں مختلف محکموں کی اسامیوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔

سرکلر کے مطابق محکمہ تعلیم کے ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (مرد) اورینٹل ٹیچر کے انٹرویوز مؤخرکئے گئے ہیں، اس کے علاوہ محکمہ صحت کے ہیڈ نرس، میٹرن، پرنسپل، وائس پرنسپل، نرسنگ انسٹرکٹر انٹرویوز مؤخرکئے گئے ہیں۔

سرکلر کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر،لیڈی میڈیکل آفیسر، سوشل ویلفیئرکے انٹرویوز موخر ہوئے ہیں،امیدواروں کو بعد ازاں نئی تاریخوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،گلگت کے علاوہ دیگر سینٹرز پر انٹرویوز حسبِ شیڈول جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 3 لاکھ روپے اضافہ کا فیصلہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: