فوج کا ڈسکہ میں ریسکیو آپریشن، درجنوں سکھ افراد محفوظ مقام پر منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک فوج نے ڈسکہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران سکھ برادری کے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
سیلاب نے پنجاب کے بیشتر علاقوں خصوصاً سیالکوٹ کو شدید متاثر کیا ہے، پاک فوج کا صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ڈسکہ میں سیلاب میں پھنسے ہوئے سکھ برادری کے افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک 80 کے قریب افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔
سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا، پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے