دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں کون سے پاکستانی کھلاڑی شامل ؟

Aug 27, 2025 | 12:52:PM
دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں کون سے پاکستانی کھلاڑی شامل ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی منتخب کر لیا گیا ۔

رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 

اس فہرست میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں ان میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، صائم ایوب، حسن نواز اور نوجوان باؤلر علی رضا شامل ہیں۔

اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے، یہ فہرست 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، اس میں موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ٹاپ ٹین فہرست میں آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے،پاکستان کے نسیم شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، اس فہرست میں بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال پہلے نمبر پر ہیں۔

دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل جبکہ چوتھے پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں پوزیشن جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس کی ہے جبکہ نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا ایچ-ون بی ویزا اور گرین کارڈ پروگرام میں اصلاحات کا اعلان

ساتویں پوزیشن افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کے حصے میں آئی، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں پوزیشن پر بھارت کے نوجوان کھلاڑی سائی سدھارسن اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کے ابراہیم زردان ہیں۔

چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں صائم ایوب کی 11 ویں نمبر پر ہیں،حسن نواز کی 26 ویں پوزیشن ہے اور علی رضا کو 37 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔