کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس، ایس ایچ او سمیت 5 افراد تاحال زیر حراست

Aug 27, 2023 | 12:45:PM
 خیرپور، فاطمہ قتل کیس، تفتیش میں شامل ایس ایچ او سمیت 5 افراد کو پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار منگی) کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس، میڈیا پر خبریں آنے کے بعد تفتیش میں شامل ایس ایچ او سمیت 5 افراد کو پولیس نے اپنی تحویل میں دکھا دیا۔

انکوائری آفیسر محمد بچل قاضی کے مطابق پولیس نے انکوائری میں شامل پانچوں افراد میں سے کسی کو رہا نہیں کیا،اُن کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد نے اپنی بے گناہی کے ثبوت دیے ہیں، ان کی رہائی کا فیصلہ جی آئی ٹی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں رہا کرنے کا فیصلہ جی آئی ٹی کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔ انکوائری مکمل کر لی ہے اور ان سے تحریری طور پر بیان بھی لے لیے گئے ہیں۔