جنوبی افریقی ویمن ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ،صدارتی پروٹوکول میں ہوٹل منتقل

Aug 27, 2023 | 12:41:PM
جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی۔23 رکنی افریقی اسکواڈ دبئی کے راستے پرواز EK600 سے کراچی پہنچا۔جس پر ان کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جاوید اقبال)جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی۔23 رکنی افریقی اسکواڈ دبئی کے راستے پرواز EK600 سے کراچی پہنچا۔جس پر ان کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا.

پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے صدر مملکت کا پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔  کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون سے ٹیم کی قیام گاہ تک سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے والے افریقی اسکواڈ میں کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ شامل ہے،کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی، ٹیم فزیو تھراپسٹ مولبتسی فیلانے بھی 29 اگست کو پہنچیں گے۔جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کااستقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل مینیجرعائشہ اشعر نےکیا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔1، 3 اور 5 ستمبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کے ساتھ 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی، ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

20 روزہ دورہ مکمل کرکے افریقی خواتین کرکٹرز 15 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کا بل عوام سے موصول ہونے لگا،شاہی افسر کو بل جمع نہ کرانے کاپروانہ مل گیا

ایس ایس یو کمانڈوز، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،ٹیم کو سخت ترین حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔