اسلام آباد: 4 دن سے بھوکے بچوں کی ماں کی مدد کیلئے 15 پر کال

Aug 27, 2023 | 00:22:AM
اسلام آباد: 4 دن سے بھوکے بچوں کی ماں کی مدد کیلئے 15 پر کال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں نامعلوم خاتون نے مہنگائی اور غربت سے تنگ آ  کر  پولیس کو 15 پر کال کر کے  بچوں کے 4 دن سے  بھوکے ہونے کی اطلاع دے کر مدد طلب کر لی۔

ملک بھر  کی طرح مہنگائی کی آگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی اپنی  لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کو نامعلوم خاتون کے نمبر سے ایک ایسی کال موصول ہوئی جسے سن کر سننے والے بھی حیرانی و پریشانی 

سے دو چار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل معاف؟ نگران وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

پولیس ذرائع کے مطابق  ایک نامعلوم  خاتون نے  15 پر کال  کر کے بھوک سے بلکتے  اور سسکتے   بچوں کے چار دن سے بھوکا ہونے کی اطلاع دے کر مدد کی درخواست کی،کال موصول ہونے پر ادارہ نے متعلقہ جگہ پر موجود اہلکاروں کو اطلاع پہنچا کر معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی،اطلاعات موصول ہوتے ہی   ڈولفن اہلکاروں نے مل کر خاتون اور اس کے بچوں کی امداد  کرنے کا فیصلہ کیا اور  پیسے جمع کر کے خاتون کے گھرراشن پہنچایا  دیا۔

راشن ملنے کے بعد خاتون نے متعلقہ ادارے اور ڈولفن اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔