بلوچستان :سیلابی ریلوں سے 6 ڈیم ٹوٹ گئے

Aug 27, 2022 | 11:35:AM
بلوچستان :سیلابی ریلوں سے 6 ڈیم ٹوٹ گئے
کیپشن: سیلاب
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے ،  زیارت، پشین اور مستونگ کے علاقوں میں کئی آبادیاں ڈوب گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلو چستان  میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے  اور کئی لوگ بے گھر بھی ہو چکے ہیں ۔ زیارت میں مواصلاتی نظام معطل ہوگیا جبکہ نصیرآباد میں بولان قومی شاہراہ پر پنجرہ پل کو سیلابی ریلے نے تباہ کردیا۔ایدھی رضاکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 400 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

بلوچستان میں سیلاب سے ایک ہزار کلومیٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر کراچی ہے ۔