پیٹی بند خاتون کیساتھ رنگ رلیاں۔۔سپاہی نے الٹا چھاپہ مار  بیوی سے کیا بھیانک سلوک کیا۔۔؟

Aug 27, 2021 | 20:52:PM
پیٹی بند خاتون کیساتھ رنگ رلیاں۔۔سپاہی نے الٹا چھاپہ مار  بیوی سے کیا بھیانک سلوک کیا۔۔؟
کیپشن: تمثیلی فوٹو(وکیپیڈیا)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک سپاہی کو اس کی بیوی نے رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ، لیکن چوری پکڑی جانے کے بعد جوان سینہ زوری پر اتر آیا اور معشوقہ کے ساتھ ملکر اپنی ہی بیوی کی جم کر پٹائی کردی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق ناجائز تعلقات کی وجہ سے محکمہ جیپ کے سپاہی وکاس تھاپا نے اپنی ہی بیوی سشمتا کی معشوقہ کے ساتھ مل کر جم کر پٹائی کردی ۔ متاثرہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔ اس مار پیٹ کا ویڈیو بھی وہاں موجود کچھ خواتین نے بنالیا ۔ سشمتا خاتون کی شادی دس سال پہلے جیپ میں کام کررہے سپاہی کے ساتھ ہوئی تھی ۔ متاثرہ بیوی کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی سپاہی کے کسی نہ کسی خاتون یا لڑکی کے ساتھ تعلقات رہے ہیں ، جس کی وجہ سے آئے دن گھر میں تنازع ہوتا تھا ۔ متاثرہ سشمتا نے بتایا کہ حال کے دنوں میں وکاس کا تعلق محکمہ جیپ میں ہی کام کررہی ایک لڑکی سے ہوا ، جس کے بعد سے ہی وہ اکثر اس کے گھر آنے جانے لگا ۔اس بات کی اطلاع  ملنے کے بعد سشمتا کچھ خواتین کے ساتھ لڑکی کے گھر پہنچی ۔ وہاں پر اپنے شوہر کو قابل اعتراض حالت میں پایا تو دونوں کا ویڈیو بنانے لگی ۔ شوہر کی رنگ رلیاں سب کے سامنے آگئیں ۔ غصہ میں آکر شوہر وکاس نے اس کی بری طرح سے پٹائی کردی ۔ وکاس کی معشوقہ بھی سشمتا پر ٹوٹ پڑی اور دونوں نے جم کر سشمتا کی پٹائی کردی ۔ مار پیٹ میں سشمتا کو کافی چوٹیں آئی ہیں ۔ سشمتا تھانہ پہنچی اور کیس درج کرایا ۔سشمتا نے ثبوت کے طور پر شوہر کے ذریعہ پٹائی کا ویڈیو فوٹیج بھی دیا ۔ سشمتا اور اس کے ساتھ آئی خواتین کو اب پولیس پر بھروسہ ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا ۔ اس پورے معاملہ کو لے کر محکمہ کو بھی واقف کرانے کو لے کر خواتین نے جیپ کمانڈنٹ سے بھی رابطہ کیا اور اس بابت بتایا ۔ سشمتا اور وکاس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہیز .. بےغیرت شوہر بیوی کا تبادلہ دوستوں سے کرنے لگا،پھر بیوی نے لیا سخت ایکشن