آر می چیف سے برطانوی سیکرٹ ایجنسی کے چیف کی ملاقات

Aug 27, 2021 | 11:06:AM
آر می چیف سے برطانوی سیکرٹ ایجنسی کے چیف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی سیکرٹ ایجنسی کے چیف رچرڈ مور نے ملاقات کی  جس میں افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس دفاعی تعاون ا ورمجموعی علاقائی سلامتی کی  صورتحال پر غور کیا گیا۔

 اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان مدد کر رہا ہے، پاکستان ہر وہ مدد کرنے کے  لئے تیار ہے جو افغانستان میں علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔

برطانوی سکیرٹ ایجینسی کے چیف رچرڈ مور نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز مکمل ۔۔قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی